بھتیجے نے پراپرٹی کے تنازعے پر چھریوں کے وار کر کے چچا کو قتل کر ڈالا

جمعہ 2 دسمبر 2016 19:53

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2016ء) لاہور کے علاقہ شیرا کوٹ میں بھتیجے نے پراپرٹی کے تنازعہ پر چچا کو قتل کر دیا ، پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ چچا وحید کا اپنے بھتیجے شہباز سے پراپرٹی کا تنازعہ چل رہا تھا ۔ گزشتہ روز ملزم نے شراب کے نشے میں دھت چچا کو چھریوں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گیا ۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ۔ پولیس نے کارروائی کرکے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :