مصطفی کمال تین روز ہ دورے پر (کل) لاہور آئینگے

جمعہ 2 دسمبر 2016 19:50

مصطفی کمال تین روز ہ دورے پر (کل) لاہور آئینگے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2016ء) پاکستان سر زمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال تین روز ہ دورے پر کل (ہفتہ) کولاہور آئیں گے۔ ترجمان کے مطابق مصطفی کمال کا لاہور ائیر پورٹ پر پرتپاک استقبال کیا جائے گا ۔ اس کے بعد وہ سیفما میں پنجاب کے عہدیداروں ،کارکنوں اورنوجوانوں سے ملاقات اور خطاب کریں گے ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما جہانگیر بدر مرحوم کے گھر جا کر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کریں گے۔

مصطفی کمال اتوار کے روز داتا دربار اور مزار اقبال پر حاضری دیں گے ۔ دو پہر دو بجے لاہور پریس کلب میں میٹ دی پریس پروگرام سے خطاب کریں گے ۔ ترجمان کے مطابق مصطفی کمال پانچ دسمبر بروز پیر کو صبح 11بجے لاہور ہائیکورٹ بار سے خطاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :