ملک میں سائبر ٹریڈنگ کے رجحان میںاضافہ جاری رہا تو آئندہ پانچ برسوں میں ای کامرس کا حجم ڈھائی ارب ڈالر تک پہنچ سکتا ہے‘ابراہیم قریشی

ای کامرس کے فروغ کیلئے تمام کمپنیاں اپنے موبائل ایپس تیاری کرسکتی ہیں یا دیگر آن لائن پلیٹ فارم اور موبائل کامرس سروسز کے ساتھ اشتراک کے ذریعے اپنی آپریشنل ڈسٹری بیوشن لاگت کو کم کرکے اپنی آؤٹ ریچ کو مزید بڑھا سکتی ہیں‘صدر آل پاکستان بزنس فورم

جمعہ 2 دسمبر 2016 19:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2016ء) آل پاکستان بزنس فورم کے صدرابراہیم قریشی نے پاکستان میں ای کامرس کے تیزی سے فروغ پاتے ہوئے رجحان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ محض پانچ برسوں میں ملک میںای کامرس کا حجم ڈھائی ارب ڈالر تک پہنچ جائیگا ،گزشتہ ایک برس کے دوران سال2015-16کے دوران ملک میں سائبر ٹریڈنگ میں50فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا اور سال 2015کے 100ملین ڈالر کے مقابلے میں سال2016میں ملک میں سائبر ٹریڈنگ کا مجموعی حجم 150ملین ڈالر کی سطح پر دیکھا گیا ۔

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ اگر ملک میں سائبر ٹریڈنگ کے رجحان میںاسی رفتار سے اضافہ جاری رہا تو آئندہ پانچ برسوں میں ای کامرس کا حجم ڈھائی ارب ڈالر تک پہنچ سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

اے پی بی ایف نے پاکستانی مارکیٹ میں ای کامرس رجحان کو فروغ دینے کیلئے مواقع فراہم کرنے پر تعمیر بینک،دراز پی کے ،فوڈ پانڈا،لامودی،کارمودی،کیمو پی کے ،YayVo اور دیگر اداروں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ای کامرس کے رجحان میں اضافے کے حوالے سے اے پی بی ایف کے اراکین ایسی انٹر پرائزذ کے ساتھ ملکر کام کرسکتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ ای کامرس کے فروغ کیلئے تمام کمپنیاں اپنے موبائل ایپس تیاری کرسکتی ہیں یا پھر دیگر آن لائن پلیٹ فارم اور موبائل کامرس سروسز کے ساتھ اشتراک کے ذریعے اپنی آپریشنل ڈسٹری بیوشن لاگت کو کم کرکے اپنی آؤٹ ریچ کو مزید بڑھا سکتی ہیںمزید یہ کہ قابل اعتماد لاجسٹک انفرا اسٹریکچر کی تعمیر سے مصنوعات کی بروقت اور با حفاظت ترسیل کے ذریعے بھی ای کامرس کے فروغ میں مدد حاصل کی جاسکتی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان20کروڑ کی آبادی والا ملک ہے جہاں ای کامرس میں یومیہ کی بنیاد پر ہزاروں مصنوعات اور صارفین کا اضافہ ہورہا ہے اور ہمیں ای کامرس پر بڑھتے ہوئے اس ٹریفک کو مینج کرنے کیلئے خود کو تیار کرنا ہوگا ،تھری جی اور فور جی اسپیکٹرم سے قبل ای کامرس کا دائر ہ کار محض بڑے شہروں تک ہی محدود تھا ،تاہم اب چھوٹے شہروںمیں بھی یہ رجحان دیکھا جارہا ہے ،ای کامرس کی کامیابی کیلئے انٹر پرائزز کو اپنی مصنوعات کی بہتری اور اعتماد کی فضاء قائم کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ صارف کو مطمئن رکھ کر ہی کوئی بھی کاروبار کامیابی سے ہمکنار ہوسکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :