آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

جمعہ 2 دسمبر 2016 19:49

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ جمعہ کو ملک میں کم سے کم درجہ حرارت قلات ، ہنزہ منفی 04، گوپس، استور، سکردو، کالام، گلگت منفی 02 جبکہ اسلام آباد میں 04 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :