سپریم کورٹ نے اغوا برائے تاوان کے جرم میں سزائے موت کے ملزم کو عدم شواہد کی بناپر بری کردیا

جمعہ 2 دسمبر 2016 19:47

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) سپریم کورٹ نے اغوا برائے تاوان کے جرم میں سزائے موت پانے والے ملزم کو عدم شواہد کی بناپر بری کردیا ہے جمعہ کوجسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، یادرہے کہ ملزم محمد شاہدکے خلاف 2011 ء کے دوران لاہورمیں 26 سالہ نثار احمد کو اغوا کا الزاملگایاگیاتھا، جس پرانسداد دہشتگردی کی عدالت نے ملزم کو سزائے موت کا حکم سنایا تھا تاہم بعد ازاںلاہور ہائی کورٹ نے بھی ملزم کی سزا کو برقرار رکھا سماعت کے دوران جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہاکہ اغوا کی ساری کہانی مشکوک لگتی ہے نہ ملزم کی تحویل سے مغوی برآمد ہوا اونہ کسی نے پولیس میں واقعہ کی اطلاع دی ،پولیس نے ملزم کو پھنسانے کے لئے من گھڑت کہانی بنا کر شریک ملزم شہباز کو تو رہا کردیا بعد ازاں عدالت نے ملزم محمد شاہد کوز شک کی بنیاد پر بری کرنے کا حکم جاری کردیا ۔

متعلقہ عنوان :