قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کا کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت سے شہریوں کی شہادت اور دیگر نقصانات کے واقعات کا نوٹس،وزارت خارجہ ‘ دفاع ‘ داخلہ ‘ امور کشمیر اور انسانی حقوق کے سیکرٹری کو آئندہ اجلاس میں طلب کر لیا،ر سیالکوٹ میں خواجہ سرائوں پر تشدد بھی بریفنگ کی ہدایت

جمعہ 2 دسمبر 2016 19:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 دسمبر2016ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ ،گولہ باری سمیت جارحیت سے آزاد کشمیر میں سویلین افراد کی شہادت اور دیگر نقصانات اور سیالکوٹ میں خواجہ سرائوں پر تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت خارجہ ‘ دفاع ‘ داخلہ ‘ امور کشمیر اور انسانی حقوق کے سیکرٹری کو آئندہ اجلاس میں طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو کمیٹی کے اجلاس میں لائن آف کنٹرول کی صورتحال اور سیالکوٹ واقعہ پر بات کرتے ہوئے کمیٹی کے اراکین نے مطالبہ کیا کہ دونوں معاملات پر کمیٹی کو الگ الگ بریفنگ دی جائے جس پر فیصلہ کیا گیا کہ دونوں معاملات کو آئندہ اجلاس میں زیر غور لا کر سیر حاصل بحث کی جائے گی۔ کمیٹی کے ارکان کی درخواست پر چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ آئندہ اجلاس میں تمام متعلقہ حکام دونوں ایشوز پر بریفنگ دینگے۔ …(رانا+ع ع)

متعلقہ عنوان :