چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور چینی سفیر کا پاک چین اسٹریٹجک تعلقات اور ’ آئرن برادرز‘‘کے عزم کا اعادہ

جنرل زبیر حیات اور سن ویڈونگ کے درمیان ملاقات میں دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال

جمعہ 2 دسمبر 2016 19:43

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 دسمبر2016ء) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے چینی سفیر سن وی ڈونگ نے پاک چین اسٹریٹجک تعلقات اور ’ آئرن برادرز‘‘کے عزم کا اعادہ کیاہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہاں جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے پاکستان میں متعین چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دوطرفہ بات چیت میں ’’ آئرن برادرز‘‘کے عزم کا اعادہ کیا گیا جبکہ س ملاقات میں پاک چین اسٹریٹجک تعلقات کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔ (خ م)

متعلقہ عنوان :