جمعیت علما پاکستان نیازی کی مجلس عاملہ ، شوریٰ کا اجلاس4دسمبر کوہوگا

جمعہ 2 دسمبر 2016 19:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2016ء) جمعیت علما پاکستان نیازی کی مرکزی مجلس عاملہ اور شوریٰ کا مشترکہ اجلاس 4 دسمبربروز اتوارکوجے یو پی نیازی کے سربراہ قائد اہل سنت پیر سید محمد معصوم حسین نقوی کی زیر صدارت 6۔ بجے شام جمعیت سیکرٹریٹ گڑھی شاہو میں منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

مرکزی سیکرٹری اطلاعات پیر سید اسرار حسین شاہ کے مطابق اجلاس میںصاحبزادہ محی الدین محبوب کاظمی ، پیر مصطفی اشرف رضوی، پیر اختر رسول قادری، ڈاکٹر امجد حسین چشتی،پیر عثمان نوری سمیت ملک بھر سے اراکین شریک ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال، امت مسلمہ کو درپیش مسائل، سیاسی مقاصد کے لئے کچھ افراد کی طرف سے نئے آر می چیف پربہتان بازی،دہشت گردی، اتحاد اہل سنت ، عیدمیلادالنبی کے پروگرام اور دیگر امور پر بحث کرکے آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ اجلاس میں کچھ نئے عہدیداروں کا بھی اعلان کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :