ْسندھ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ورکنگ پیپر مقررہ وقت پر جمع نہ کرائے جانے کے سبب ملتوی

جمعہ 2 دسمبر 2016 19:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2016ء) سندھ اسمبلی کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین سلیم جلبانی نے کمیٹی کا محکمہ خواراک سے متعلق اجلاس جو 5کو ہونے والا تھا محکمہ خوراک کی جانب سے ورکنگ پیپر مقررہ وقت پر جمع نہ کرائے جانے کے سبب ملتوی کردیا ہے اورمحکمہ خوراک کے اس رویہ پر انہوں نے سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔