’’انٹر نیشنل محفلِ حسنِ قرأت ‘‘گیارہ دسمبر کو بادشاہی مسجد لاہور میں ہوگی

سعودی عرب ،مصر، ملائیشیا، انڈو نیشیا، ترکی، ایران، بنگلہ دیش اور پاکستان کے معروف قراء کرام شرکت فرمائیںگے

جمعہ 2 دسمبر 2016 19:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2016ء) تاریخی عالمگیری بادشاہی مسجد لاہور میں مولانا سید عبدالخبیر آزادخطیب بادشاہی مسجد کہا کہ ان شاء اللہ بمطابق 11 ربیع الاول کوعالمگیری بادشاہی مسجد لاہور میں’’انٹر نیشنل محفل حسن قرائت ،،محکمہ مذہبی امور پاکستان کے زیر اہتمام اور محکمہ اوقاف پنجاب کے تعاون سے منعقد ہو رہی ہے جس میں بیرون ممالک سعودی عرب ،مصر، ملائیشیا ،انڈو نیشیا، ترکی ، ایران، بنگلہ دیش سے عالمی شہرت یافتہ معروف اور جید قراء کرام شرکت کر رہے ہیں،اس بابرکت محفل قرائت میں تمام اہل اسلام سے گذارش ہے کہ اس میں شریک ہوں اور اپنے قلوب کو منور فرمائیں۔