جمعیت علما پاکستان کا امریکہ میں مساجد کودھمکی آمیز خطوط پر تشویش کا اظہار
ٹرمپ ، مودی ایک ہی ذہنیت ، دونوں عقیدے کے مخالفین کو زندہ رہنے کا حق دینے کو تیار نہیں‘پیر اعجاز ہاشمی ٹرمپ کی انتہاپسندی امریکی تباہی کا باعث ہوگی، دنیا بھر میںاسلام کو نقصان پہنچانے والوں کا سرپرست امریکہ ہی ہے‘وفود سے گفتگو
جمعہ 2 دسمبر 2016 19:42
(جاری ہے)
چونکہ کوئی بھی الہامی مذہب انتہا پسندی کا درس نہیں دیتا۔
اس حوالے سے ہمیں احتیاط سے کام لینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جو نفرت انتخابی مہم امریکہ کے صدارتی انتخابات کے دوران ٹرمپ نے اسلام ، مسلمانوں اور دیگرقومیتوں کے خلاف پیدا کی ہے۔ اس کے اثرات یقینا خطر ناک ہوں گے۔ جس کے تدارک کے لئے عالمی برادری کو اقدامات کرنے چاہیں۔ پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ مذہبی اور سیاسی انتہا پسندی اور اپنی رائے کو دوسروں پر ٹھونسنے کی روش نے دنیا بھر سے سکون چھین لیا ہے۔ بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کا شکار مسلمان، سکھ،مسیحی اور دیگر مذاہب ہورہے ہیں، تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہونے پر کشمیر کا تاریخی پس منظر اپنی جگہ علیحدہ حیثیت رکھتا ہے کہ کشمیری تقریباً70 سال سے بھارتی تسلط سے نجات کی جنگ لڑ رہے ہیں، ہندوستان کی دیگر ریاستوں میں ہندووںکے مظالم کے باعث ہی مختلف قومیتوں اور مذاہب نے علیحدگی کی تحریکیں شروع کررکھی ہیں۔ اقلیتوں کی عبادت گاہیں اور بستیاں ہندو انتہا پسندوں سے محفوظ نہیں، کیونکہ ٹرمپ اور مودی ایک ہی ذہنیت رکھتے ہیں جو اپنے عقیدے کے مخالفین کو زندہ رہنے کا حق دینے کو تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرح امریکہ نے بھی نفرت کے بیج بونا شروٍع کردیے ہیں تو خود کو ٹوٹنے سے نہیں بچا سکے گا۔ کیونکہ امیر المومنین حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے فرمان کے مطابق حکومت کفر سے تو قائم رکھی جاسکتی ہے، ظلم و جبر اور نفرت سے نہیں۔ اس لئے خودامریکہ کے لئے بہتر ہوگا کہ وہ دوسرے مذاہب کا احترام سیکھیں اور برداشت بھی پیدا کریں ورنہ امریکہ کو ٹوٹنے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.