شریف خاندان جتنا مر ضی بھا گ لیں پانامہ کیس ان کا پچھا نہیں چھوڑے گا‘اعجاز چوہدری

قطری شہزادے کے بعد نئی ٹرسٹ ڈیڈبھی اب انھیں نہیں بچا سکتی ،قوم حکمرانوں کو لوٹے ہو ئے اربوں روپے ہضم نہیں کر نے دے گی

جمعہ 2 دسمبر 2016 19:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف پنجا ب کے سا بق صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف منی لانڈنگ میں ملوث ہیں ،شریف خاندان نے پاکستانی قوم کے اربوں روپے لوٹ کر باہر منتقل کیے جس سے جائیددایں بنائی گئی جبکہ مہنگائی کا سارا بوجھ غریب عوام پر ڈالا جا رہا ہے ،پورا کا پورا شریف خاندان ما ل بنا نے میں مصروف ہے ۔

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ شریف خاندان جتنا مر ضی بھا گ لیں پانامہ کیس ان کا پچھا نہیں چھوڑے گا ، قطری شہزادے کے بعد نئی ٹرسٹ ڈیڈبھی اب انھیں نہیں بچا سکتی خود کو احتساب کے لیے پیش کر نے والے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں شریف خاندان ایک جھوٹ چھپانے کے جھوٹ پرجھوٹ بول ر ہا ہے ،قوم حکمرانوں کو لوٹے ہو ئے اربوں روپے ہضم نہیں کر نے دے گی ،قوم کا مال لوٹنے والوں کا انتظار مچھر اڈیا لہ جیل میں کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور ان کی فیملی کے ممبران نے اتنے جھوٹ بولے ہیں کہ سپریم کورٹ میں خود ہی پھنس گئے ہیں ، پاکستان اور کرپٹ حکمران ایک ساتھ نہیں چل سکتے، کرپٹ حکمرانوں کے احتساب کا مطالبہ پوری قوم کا ہے اور قو م انتظار کر رہی ہے کہ کب دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو گا ،کرپٹ حکمرانوں سے قوم نجات چاہتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ (ن) لیگ کے درباری جتنا مرضی شور مچا لیں عوام کو گمراہ نہیں کرسکتے ، عوام جانتی ہے کہ کون کرپٹ ہے اور کس نے ملک کو لوٹا ہے ۔

متعلقہ عنوان :