مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ کی جاپان میں ڈائریکٹر جنرل فارن افیئرز اینڈ انٹیلی جنس کاٹو سے ملاقات

جمعہ 2 دسمبر 2016 19:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2016ء)مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ نے جاپان میں ڈائریکٹر جنرل فارن افیئرز اینڈ انٹیلی جنس کاٹو سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی تعاون ‘آپریشن ضرب عضب کے ثمرات سمیت دیگر امور زیر غور آئے۔ قبل ازیں مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ نے اپنے جاپانی ہم منصب شوٹارو یاچی سے ملاقات کی۔

جاپانی ہم منصب کی جانب سے مشیر برائے قومی سلامتی کے اعزاز میں دوپہر کے کھانے کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

ظہرانے کے دوران دونوں شخصیات کے درمیان ہونے والی ملاقات میںقومی سلامتی کے مختلف شعبوں میں ممکنہ تعاون پر تبادلہ خیال ہوا۔ جاپانی ہم منصب نے پاکستان کے دورے کی خواہش کا اظہار کیا۔ سیکرٹری جنرل نیشنل سکیورٹی جاپان نے مشیر قومی سلامتی ناصر خان جنجوعہ کو شیلڈ پیش کی۔ مشیر برائے قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے فوجی سکول آف آرمڈ فورسز جاپان کا دورہ کیا اور کمانڈنٹ‘ فیکلیٹی سے ملاقات کی اور تربیت دینے والے عملے کے ساتھ میٹنگ کی۔ سکول آف آرمڈ فورسز کے کمانڈنٹ نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر خان جنجوعہ کو سکول کے دورہ پر شیلڈ پیش کی ۔