کراچی:فورتھ شیڈول میں شامل افرادکی نگرانی کے اختیارات سی ٹی ڈی کے سپرد

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 2 دسمبر 2016 18:40

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02دسمبر2016ء):سندھ میں فورتھ شیڈول میں شامل افرادکی نگرانی سی ٹی ڈی کے سپردکرنے کافیصلہ کرلیاگیاہے،محکمہ داخلہ سندھ نے باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیاہے۔

(جاری ہے)

سکیورٹی ذرائع کے مطابق سندھ میں فورتھ شیڈول میں شامل افرادکی نگرانی سی ٹی ڈی کرے گا۔جس کافیصلہ امن اومان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظرکیاگیاہے۔سی ٹی ڈی کونگرانی کے اختیارات انسداددہشتگردی ایکٹ 1997ء کے تحت دیے گئے ہیں۔