گرینڈ ٹیچرز الائنس گوجرانوالہ ڈویژن اساتذہ کے حقوق و مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کریگی

پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات اور دیگر کا بیان

جمعہ 2 دسمبر 2016 19:00

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 دسمبر2016ء)پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات محمد امتیاز طاہر،سینئر نائب صدر چوہدری سرفراز احمد ،ضلعی صدر چوہدری انعام اللہ ،جنرل سیکرٹری میاں امجد علی ،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عنصر فاروق بھٹی ،ملک اعظم ،شبیر احمد مرزا ،صیم قریشی ،حبیب اللہ ،محمود ایاز،رانا محمد شفیق ،محمد طارق قریشی ،یوسف سہوترا ،نصیر احمد ،غفور احمد ،میاں محمد رفیق ،شبیر احمد گھمن ،جاوید کھوکھر ،امتیاز چیمہ ،چوہدری محمد اکرم ،رفاقت باجوہ ،رانا بشارت علی اور رانا محمد عبدالحفیظ نے کہا ہے کہ گرینڈ ٹیچرز الائنس گوجرانوالہ ڈویژن پنجاب کے تمام ڈویژن کی طرح 10دسمبر کو اساتذہ کے حقوق اور اپنے مطالبات کے حق میں ای ڈی او آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرے کریگی اور حکومت پنجاب کو اساتذہ کے مطلابات منوانے پر مجبور کر دے گی ۔