وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کاخصوصی افراد کے حقوق کے تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
جمعہ 2 دسمبر 2016 19:00
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اگرخصوصی افراد کو آگے بڑھنے کے بہتر مواقع فراہم کئے جائیں تو وہ ملک کی تعمیر وترقی میں موثر کردارادا کرسکتے ہیں۔
خصوصی افراد کی کفالت، نگہداشت اور انہیں مساوی ترقیاتی مواقع دینا کسی بھی معاشرے کے صحت مند ہونے کی دلیل ہوتی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ذہنی و جسمانی طور پرخصوصی افراد دیگر معاشرے کی نسبت زیادہ توجہ کے مستحق ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے خصوصی بچوں کی بحالی ،نگہداشت اورتعلیم و تربیت کے لیے متعددٹھوس اقدامات کیے ہیں اور خصوصی افراد کی بہتر نگہداشت اوربحالی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ خصوصی بچوں کی بحالی کے اداروں میں تعلیم و تربیت کی سہولتوں کو بہتر بنایا گیا ہے۔صوبے میں خصوصی افراد کے لیے نوکریوں میں خصوصی کوٹہ بھی متعین ہے ۔وزیر اعلی نے کہا کہ خصوصی افراد کو معاشرے میں ان کاجائزحق اور با وقار مقام دلانے کیلئے معاشرے کے ہر طبقے کو اپنا کردارادا کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ سپیشل بچے خصوصی صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں،اگر اساتذہ ان کی صلاحیتوں کو بہتر طریقے سے اجاگر کریں گے تو یہ معاشرے کی بہتری کے لئے موثر کردار ادا کرسکتے ہیں۔ آج کا دن ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ خصوصی افراد کی بحالی ، ان کو معاشرے کا مفید رکن بنانے کے حوالے سے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.