لینزو یونیورسٹی چائنہ کے چھ رکنی وفد کا پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کا دورہ

جمعہ 2 دسمبر 2016 18:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) لینزو یونیورسٹی چائنہ کے چھ رکنی اعلی وفد جس میں فشریز کے سائنسدان اور انجینئرز شامل تھے نے پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کا دورہ کیا۔ چائنہ کے وفد جس میں مسٹر وینگ بن ،ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ،چائنہ ، مس ینگ یانپنگ ، مسٹر چنگوان اوینگ ، مسٹر جیاو ویلنونگ شامل تھے نے ٹھنڈے پانی کی مچھلی کی پیداوار کے لیے تعاون کے شعبہ جات پر بحث کی۔

ایکٹنگ چئیرمین پی اے آر سی، ڈاکٹر ندیم امجد میٹنگ کی صدارت کر رہے تھے۔ انہوں نے پی اے آر سی کی تاریخ کے بارے میں بریفنگ دی اور کونسل کی نمایاں کارکردگیاں اور کاوشوں کو بیان کیا۔ میٹنگ کے دیگر شرکاء ڈاکٹر شاہد رفیق ، ممبر ASD ، ڈاکٹر منیر احمد، ممبر Q&M ، ڈاکٹر محمد منیر احمد، ڈائریکٹر CAEWRI ، ڈاکٹر ارشاد علی ، ڈائریکٹر LRS ڈاکٹر محمد افضل، پروگرام لیڈر فشریز، اور دیگر نے اپنے شعبہ جات کے حوالے سے بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

دونوں ممالک کے ماہرین نے ٹھنڈے پانی کی مچھلی کی پیداوار کے لیے تعاون کے شعبہ جات پر تفصیلی بحث کی۔وفدنے قومی زرعی تحقیقاتی مرکز کا دورہ کیا ۔ڈاکٹر غلام علی اور ڈاکٹر پرویز خالق نے این اے آر سی کی تحقیقی سرگرمیوں کے بارے میں شرکاء کو بریفنگ دی۔ بریفنگ سیشن کے بعد وفد کے نمائندگان نے ایکوا کلچر اور فشریز کا بھی دورہ کیا اور اس شعبے میں باہمی تعاون پر رضامندی ظاہر کی۔

متعلقہ عنوان :