آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کی جانب سے کنونشن منعقد

جمعہ 2 دسمبر 2016 18:55

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) لاڑکانہ میں آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کی جانب سے سکھر اور لاڑکانہ ڈویزن سے تعلق رکھنے والے عہدیداروں کا کنویشن منعقد کیا گیا جس میں لاڑکانہ سکھر، گھوٹکی، میرپور ماتھیلو، خیرپور، نوشہروفیروز، مورو، دادو، جیکب آباد، شکارپور، کندھکوٹ، قمبر سمیت دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے عہدیدارن نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل چیئرمین نثار احمد شیخ نے کہا کہ سپیکو ملازمین کے خلاف کوئی کاروائی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملازمین کے اپ گریڈیشن کے علاوہ دیگر مسائل حل کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :