آرٹس کونسل لاڑکانہ شعبہ ادب کی جانب سے محفل مشاعرہ کا اہتمام

جمعہ 2 دسمبر 2016 18:51

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) آرٹس کونسل لاڑکانہ شعبہ ادب کی جانب سے مشاعرہ محفل کا اہتمام کیا گیا جس میں سندھ کے نامور شاعروں نے دھرتی سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے شعر پڑھے جس میں شاعروں نے اپنی دھرتی سے اٹوٹ محبت کا عہد بھی کیا اور شاعری کے ذریعے شعور اور آگاہی کا پیغام بھی دیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نامور شاعر اور نقاد عادل عباسی نے کہا کہ سندھ صدیوں سے قائم ہے اور صدیوں تک قائم رہے گا، ہماری زبان اور ثقافت پر ہمیں فخر ہے۔

اس موقع پر نامور گلوکار سلیم رضا کمبھر نے ابراہیم منشی کی مشہور شاعری، الیس سانگی نے بھٹائی سائیں کی وائی سناکر محفل میں بیٹھے ہوئے لوگوں سے داد وصول کی۔ احمد علی صابر، انیس گل عباسی، ریاضت برڑو، ڈاکٹر احسان دانش، مصطفیٰ انڑ، تصور ابڑو، عزیز قاسمانی، مخمور رضا، رضوان گل سمیت دیگر نے بھی اپنی شاعری پیش کی۔ تقریب میں نامور ادیب اور صحافی پروانہ بھٹی کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔