پیپلز پارٹی قیام سے آج تک جہد مسلسل کی داستان ہے‘ سید امجد علی شاہ

یوم تاسیس کے حوالے سے گولڈن ٹائون میں منعقد تقریب سے مقررین کا خطاب، کیک بھی کاٹا گیا

جمعہ 2 دسمبر 2016 18:51

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی 49 ویں یوم تاسیس کی تقریب ضلع کورنگی میں منعقد ہوئی۔. اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے رہنماء سید امجد علی شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی قیام سے آج تک جہد مسلسل کی داستان ہے، 49 سال کے دوران چیئرمین قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو سمیت رہنمائوں و کارکنان نے اپنی جان کا نذرانہ دیا۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق سید امجد علی شاہ نے کارکنان سے کہا کہ وہ ملک سے کرپشن، دہشت گردی اور ظلم و جبر کے خلاف جدوجہد کے لئے تیار ہوجائیں۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی کے کارکنان نے 49 ویں یوم تاسیس پر اس عزم کا اظہار کیا کہ پیپلز پارٹی کو منظم اور فعال بنانے کے لئے بھرپور توانائیاں صرف کریں گے اور شہداء کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوامی حقوق کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :