پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کا بندرگاہوں پر رکے لہسن اور ادرک کے سیکڑوں کنٹینرز ریلیز کرنے کا فیصلہ

جمعہ 2 دسمبر 2016 18:51

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) ملک میں لہسن اور ادرک کا بحران ٹل گیا، پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ نے امپورٹ رولز کی خلاف ورزی پر روکے گئے لہسن اور ادرک کے سیکڑوں کنٹینرز ریلیز کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق امپورٹرز کو آئندہ امپورٹ پرمٹ اور فائٹو سرٹیفکیٹ دونوں شرائط پوری کرنے کی وارننگ دیتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ قواعد و ضوابط کی لازمی پابندی عوام کی صحت کے لئے ضروری ہے اور اس کا ہر قیمت پر خیال رکھا جائے گا، بندرگاہوں پر سیکڑوں کنٹینرز 10 دن قبل روک دئیے گئے تھے جن میں مختلف ممالک سے امپورٹڈ پھلوں کے کنٹینرز بھی شامل ہیں۔ امپورٹرز کے مطابق بندرگاہوں پر پڑے کنٹینرز پر جرمانہ اور ریفریجریشن کے اخراجات دینے پڑ رہے تھے۔