ہول سیل مارکیٹ میں دالوں کی قیمتوں میں کمی، دالوں کی درآمد میں اضافے کے سبب قیمتوں میں کمی ہوئی، ہول سیل گروسرز

جمعہ 2 دسمبر 2016 18:51

ہول سیل مارکیٹ میں دالوں کی قیمتوں میں کمی، دالوں کی درآمد میں اضافے ..

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) دال ماش 55 روپے اور دال چنا 25 روپے فی کلو سستی ہو گئی۔ ہول سیل ذرائع کے مطابق کراچی میں ماش کی دال 55 روپے کمی سے 125 روپے کلو، دال چنا 25 روپے کمی سے 160 روپے کلو جبکہ دال مصور 5 روپے کم ہو کر 155 روپے کلو ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چئرمین انیس مجید کے مطابق عالمی مارکیٹ میں دالوں کی قیمتوں میں کمی اور ٹریڈرز کی جانب سے دالوں کی درآمد میں اضافے کے سبب اس کی قیمتوں میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ ملک میں دالوں کی سالانہ کھپت 12 لاکھ ٹن ہے جبکہ ملک میں دالوں کی مجموعی پیداوار 45 لاکھ ٹن ہے۔ ملکی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے اربوں روپے کے دالیں درآمد کی جاتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :