انسانی حقوق کے سلسلے میں خدمات دینے والے افراد اور تنظیموں کو10دسمبر کو قومی ایوارڈز دیئے جائینگے ، تقریب ایوان صدر میں ہوگی
حکومت تمام شہریوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھارہی ہے ، انسانی حقو ق کی حوالے سے قانون سازی کی جارہی ہے، کامران مائیکل
جمعہ 2 دسمبر 2016 18:51
(جاری ہے)
اس سلسلے میں گزشتہ روز وزارت انسانی حقوق کی کمیٹی برائے ایوارڈز کی اجلاس کی سربراہی کرتے ہوئے سینیٹر کامران مائیکل نے کمیٹی کو واضع ہدایت دی کہ یہ ایوارڈز ،حقدار افراد کو صرف میرٹ پر دیئے جائیں ۔
نیشنل ہیومین رائٹس ایوارڈز کمیٹی کے اجلاس میں دیگر ممبران کے علاوہ ایڈیشنل سیکریٹری حمیر ا اعظم نے بھی شرکت کی۔ ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک میں بسنے والے تمام شہریوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات اٹھارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان محمد نوازشریف کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے وفاقی وزات انسانی حقوق نے ملک بھر میں انسانی حقو ق کی فراہمی کیلئے بھر پور طریقے سے عمل پیر ا ہے اور اس حوالے سے قانون سازی بھی کی جارہی ہے۔ اس سلسلے میں کمیٹی نے چاروں صوبوں، آزاد جموں وکشمیر ، گلگت بلتستا ن اور قبائلی علاقہ جات سے انسانی حقوق کے سلسلے میں خدمات دینے والے افراد اور تنظیموں کے انتخاب کیلئے جو نام مانگے تھے اس سلسلے میں حاصل ہونے والی سفارشات پر غور کیا گیا۔مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.