جامع اور شفاف انتخابات کا انعقاد ہر شہری کے دلچسپی کے ساتھ حق رائے دہی کے استعمال سے ممکن ہے ،آئین کے آرٹیکل25کے تحت تمام شہری برابر ہیں ، اس پہلو کو اجاگر کرنے الیکشن کمیشن،سول سوسائٹی ،سیاسی جماعتوں اور میڈیا سمیت تمام شراکت داروں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا

چیف الیکشن کمشنر جسٹس(ر) رضا خان کامعذوروں کے عالمی دن پر منعقدہ سیمینار سے خطاب

جمعہ 2 دسمبر 2016 18:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 دسمبر2016ء) چیف الیکشن کمشنر جسٹس(ر) رضا خان نے کہا ہے کہ جامع اور شفاف الیکشن تبھی ممکن ہوسکتے ہیں جب ہر شہری بشمول معذور افراد بھی اپنا رائے حق دہی استعمال کرسکیں۔ وہ جمعہ کو چیف الیکشن کمشنر نے عالمی یوم معذور افراد کے موقع پر ای سی پی کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے اس سیمنار کا انعقاد معذور افراد کی انتخابی عمل میں شمولیت کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

(جاری ہے)

چیف الیکشن کمشنر نے کہاکہ آئین کے آرٹیکل25کے تحت تمام شہری برابر ہیں او ر اس پہلو کو اجاگر کرنے کیلئے الیکشن کمیشن،سول سوسائٹی ،سیاسی جماعتوں اور میڈیا سمیت تمام شراکت داروں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر فتح یعقوب نے کہاکہ الیکشن کمیشن معذور افراد کی انتخابی پر اسس میں شمولیت یقینی بنانے کیلئے ماحول کو سازگار بنانے کیلئے کوشاں ہے،جامع انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے کمیشن ملک کے اندر اور باہر سے شراکت داروں کی شمولیت کا خیرمقدم کرے گا۔

اس موقع پر ڈی ایف آئی ڈی کی سربراہ جوآنا ایڈو دیگرنے بھی خطاب کیا۔(خ م+ع ع)