پاکستان جونیئر والی بال ٹیم کا ٹریننگ کیمپ پشاور میں شروع ہوگیا

جمعہ 2 دسمبر 2016 18:49

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیراہتمام پاکستان سپورٹس بورڈ کوچنگ سنٹر پشاورمیں اسلامک گیمز اورایشین گیمز کیلئے نیشنل جونیئرکھلاڑیوں کا تربیتی کوچنگ کیمپ شروع ہوگیا ۔ کیمپ میں ملک بھر سے ٹاپ 21 کھلاڑی شرکت کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار خیبرپختونخوا والی بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری و نیشنل کوچ خالد وقار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جونیئر والی بال ٹیم آگلے سال اسلامک گیمز اور ایشین گیمز میں شرکت کیلئے کوالیفائیڈ کوچز کے زیرنگرانی پشاورمیں چھ ماہ کا تربیتی کیمپ شروع ہوگیا جس میں ظہیر، وسیم خان ، فاروق خان ، اویس شاہ ، عثمان،عابد جمیل، افراز، ثاقب خان، بلال خان، علی عمر، شہباز علی ، اذان علی ، ایم حماد، علی رضا، انصار، محسن ، اسحاق، بادل، عباس اور رضوان جبکہ کوچز میںمظہر حسین ، خالد وقار، محمد اکرم اور اظہر محمود شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :