باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ اور پاک افغان طورخم بارڈر پر غیر ملکی کرنسی اور سونا سمگلنگ ہونے کے خدشات، کسٹم عملے کو الرٹ کردیا گیا

جمعہ 2 دسمبر 2016 18:49

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ اور پاک افغان طورخم بارڈر پر غیر ملکی کرنسی اور سونا سمگلنگ ہونے کے خدشات کے پیش نظر کسٹم عملے کو الرٹ کردیا ہے اور باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر اضافی کسٹم کے اہلکاروں کی تعیناتی بھی کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

دبئی ، ابو ظہبی ، کی پروازوں کی کڑی نگرانی کی ہدایات کی گئی ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ سونے کی سمگلنگ خدشات کے پیش نظر ائیر پورٹ کے اندر موجود بعض پرائیویٹ ملازمین کی خصوصی نگرانی اوران کے سامان کی تلاشی بھی لازمی قرار دیدی گئی ہے ۔ باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے علاوہ پاک افغان طورخم بارڈر اور دیگر انٹری پوائنٹس پر بھی تمام اداروں کو الرٹ کیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :