مغربی روٹ پر صوبائی حکومت کی جانب سے دائر کردہ رٹ پٹیشن واپس لینے کا فیصلہ آئندہ ہفتے کیا جائے گا

جمعہ 2 دسمبر 2016 18:49

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء)مغربی روٹ پر صوبائی حکومت کی جانب سے دائر کردہ رٹ پٹیشن واپس لینے کا فیصلہ آئندہ ہفتے کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت کی جانب سے مغربی روٹ کو نظر انداز کرنے پرپشاورہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کیا گیاتھا تاہم دس نومبرکو وفاقی وزیر احسن اقبال کے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے ساتھ ملاقات ہو ئی تھی جس میں مغربی روٹ پر تحفظات کو دور کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی اور مغربی روٹ پر صوبائی حکومت سے رٹ واپس کرنے کی درخواست بھی کی گئی تھی ذ رائع نے بتایا ہے کہ ممکنہ طو پرپارلیمانی لیڈروں کا اجلاس سی پیک مغربی روٹ کے حوالے سے وزیر اعظم کے زیر صدارت آئندہ ہفتے منعقد ہو رہاہے ۔

جس میں پارلیمانی لیڈروں کو شرکت کی دعوت دی جارہی ہے وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے پشاور ہائی کورٹ میں دائر کردہ رٹ پٹیشن واپس لیگی رٹ پٹیشن سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے پشاور ہائی کورٹ میں دائرکیاگیاتھا ۔ رٹ پٹیشن کی اتحادی جماعتوں نے بھی مخالفت کی تھی ۔