ن لیگی ارکان اسمبلی اور بلدیاتی افسران کی ناقص منصوبہ بندی،قدیم شہر چشتیاں کوڑے کرکٹ کا ڈھیر اور سیوریج کے پانی کا جوہڑ بنادیا ہے،سکندر فیاض خاں بھڈیرا

جمعہ 2 دسمبر 2016 18:45

چشتیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے راہنما میاں سکندر فیاض خاں بھڈیرا نے کہاہے کہ ن لیگ کے ارکان اسمبلی اور بلدیاتی افسران کی ناقص منصوبہ بندی کی بناء پر اولیاء کرام کے خوبصورت قدیم شہر چشتیاں کوکوڑے کرکٹ کا ڈھیر اور سیوریج کے پانی کا جوہڑ بنادیا ہے لوگوں کے پینے کو صاف پانی اور خوراک میسرنہیں ہے جبکہ علاقہ میں متعدی و خطر ناک امراض تیزی سے پھیل رہی ہیں رہائشی کالونیوں کے گلی محلے جنگل سے بھی بدتربن چکے ہیں انہوں نے پارٹی کارکنوں کے ہمراہ بلدیہ کالونی ،حسین کالونی ،غریب محلہ ،فاطمہ پلازہ ،عید گاہ روڈ ،مہاجر کالونی ،بچڑخانہ ،محبوب کالونی ،بھٹہ کالونی ،ایم پی اے چوک سمیت رہائشی علاقوں کے دورہ کے بعد اپنے چشتیاں آفس میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ سیوریج پانی کے مستقل گلی محلوں میں کھڑاہونے کی بناء پر لوگوں کا گذرنا عذاب بن چکا ہے کچے اور پکے مکانوں کی دیواروں میں دراڑیں پڑچکی ہیں کھلے مین ہولز میں بچے گر رہے ہیں مساجد ،سرکاری و نجی سکولوں اور تحصیل ہسپتال کے سامنے پانی کے جوہڑ ن لیگ کی گڈگورنس کا پول کھول رہے ہیں چلڈرن پارک حسین کالونی سیوریج پانی کا تلاب بن چکا ہے انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے ملازمین کو دوماہ کی تنخواہ نہیں مل سکی اس طرح ٹی ایم اے چشتیاں کی عوام دشمن پالیسی کی بناء پر دولاکھ عوام سخت عذاب سے دو چار ہیں اس موقع پر کونسلر بلدیہ منصورالحق ،لالہ شاہ بہرام ،رانا راشد ،حبیب اللہ ،شہزاد میتلا،چوہدری اشفاق ،ملک جاوید ،مبشر اعوان ،ارسلان عباسی ،برہان لطیف ،محمداکرم ،ملک فیصل ،فرخ منظور ،حنیف رحمانی ،انور رحمانی ،سہیل پاشا ،بلال حسین بھی موجود تھے۔