میرٹ اور اہلیت کی بنیاد پر866 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کوایف لسٹ میں شامل ، انسپکٹر کے عہدے پرترقی

جمعہ 2 دسمبر 2016 18:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء)آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو سندھ پولیس رینج وائز محکمانہ پروموشن پر مشتمل ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ میرٹ اور اہلیت کی بنیاد پر866 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کوایف لسٹ میں شامل کرتے ہوئے انسپکٹر کے عہدے پرترقی دیدی گئی ہے ۔ رپورٹ میں اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ سندھ نعیم شیخ نے بتایا کہ1987 سے 1993 تک بھرتی ہونیوالے پروبیشنرز اے ایس آئیز /رینکراے ایس آئیز اوربعداذاں سب انسپیکٹر رینک کے 866 افسران کو پولیس انسپکٹر کے رینک پرترقی دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر مذکورہ دورانیئے کے 1047ایس آئیز کو محکمانہ ترقی کے لیئے ذیر غورلایاگیاجس میں نامکمل اے سی آرز ، محکمانہ اور دیگر وجوہات کی بنا پر 180ایس آئیز کی اگلے عہدوں پرترقی ملتوی کردی گئی ۔جن میں کراچی کے 74، حیدرآباد کے 20 ، میرپورخاص 24، شہیدبینظرآباد کے 11، سکھر کے 33 جبکہ لاڑکانہ کے 19 شامل ہیں ۔نعیم شیخ نے مذید بتایا کہ لسٹ ایف کے تحت پولیس انسپکٹر کے عہدوں پر ترقی پانیوالوں میں کراچی کے 387 ، حیدرآباد 162، میریورخاص کے 76، شہیدبینظیرآباد کے 73، سکھر کے 69 اور لاڑکانہ پولیس رینج کے 99سب انسپکٹرژ شامل ہیں۔#