کرپشن کے خاتمے،عوام کی ترقی اور خوشحالی کا عزم کئے ہوئے ہیں،سنئیر صوبائی وزیر عنایت الله

جمعہ 2 دسمبر 2016 18:42

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی عنایت الله نے کہا ہے کہ دیر بالا میں انجینئرنگ یونیورسٹی کیمپس کیلئے 30کنال اراضی کے علاوہ مزید اراضی خریدنے کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ دیر بالا کو تعلیمی ترقی کی راہ پر گامزن کر کے ترقیا فتہ علاقوں کے ہم پلہ لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان صلاحیتوں کے اعتبار سے کسی سے کم نہیں اور انہیں مزید مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دیر بالا میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سینئر وزیر نے کہا کہ تعلیم و صحت اور سماجی بہبود کے شعبوں کی بہتری موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے جبکہ دیر ایک پسماندہ علاقہ ہے جس کو تعلیمی ترقی کی راہ پر گامزن کرکے پرائمری سے لے کر یونیورسٹی تک تمام جدید سہولیات فراہم کریں گے کیونکہ آج جدید طرز تعلیم کا حصول انتہائی ضروری ہو چکا ہے اور اس ضمن میں مخلوط صوبائی حکومت پہلے ہی سے عملی اقدامات اٹھارہی ہے۔

(جاری ہے)

سینئر وزیر نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پر عوام کا حق ہے اور صوبے کے ضلع سے لے کر ویلج نیبر ہڈ کونسلوں تک ترقیاتی فنڈ جاری کر دئیے گئے ہیں اور اب نچلی سطح تک فنڈز کے منصفانہ استعمال سے متعلقہ مقامی حکومتوں پر بھی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں کہ وہ ایمانداری سے اپنے فرائض سرانجام دیں۔عنایت الله نے کہا کہ دیربالا میں انجینئرنگ یونیورسٹی کیمپس کے قیام ودیگر ترقیاتی کاموں کیلئے بھرپور کوششیں کررہے ہیں جس سے ضلع میں تعلیمی و پائیدار ترقی کی راہ ہموار ہو گی اور لوگوں کے مسائل میں خاطر خواہ کمی آئے گی ۔

متعلقہ عنوان :