ضرب عضب آپریشن کامیابی سے ہمکنار ہوا ،ملک سے دہشت گردوں کا صفایا بھی ہوا ہے،پیر محمد ابراہیم سیالوی

جمعہ 2 دسمبر 2016 18:40

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) بین المذاہب امن کمیٹی پنجاب کے چیئرمین پیر محمد ابراہیم سیالوی نے گزشتہ روزچنیوٹ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ضرب عضب آپریشن کامیابی سے ہمکنار ہوا ہے اور ملک سے دہشت گردوں کا صفایا بھی ہوا ہے حکومت کالعدم تنظیموں پر گہری نگاہ رکھے تمام مکاتب فکر کے علما کرام پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کے عظیم سپہ سالار سابق جنرل راحیل شریف نے پاک فوج کے مختلف شعبہ جات میں اپنے انتھک کام سے اپنامنفرنام اورمقام بنایا۔پاکستانیوں کوجنرل قمرجاویدباجوہ کی صورت میں جنرل راحیل شریف کامتبادل مبارک ہو ۔ آرمی چیف کی حیثیت سے ان کی نیک نامی ان کی نیک نیتی اورپیشہ ورانہ مہارت کانتیجہ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے صادق جذبوں کے ساتھ پاک فوج کی قیادت اورمادر وطن کی حفاظت کاحق اداکیا ۔

جنرل راحیل شریف نے بھی افواج پاکستان کامورال کوہ ہمالیہ سے زیادہ بلنداورپاکستانیوں کوسرفرازکردیا ۔ جنرل راحیل شریف نے ایک ساتھ اندرونی وبیرونی چیلنجز کامقابلہ کیا اوردشمن کوجھنجوڑا۔ جنرل راحیل شریف کاجرآتمندانہ اورآبرومندانہ کردار فراموش نہیں کیا جاسکتاانہوں نے مزید کہا کہپاک فوج کی سربراہی کیلئے جنرل قمرجاویدباجوہ بہترین انتخاب ہیں ،۔

جنرل قمرجاویدباجوہ خدادادصلاحیتوں کے حامل ایک پروفیشنل فوجی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جنرل قمرجاویدباجوہ کی قیادت میں ہماری نڈرفوج مادر وطن کے اندرونی وبیرونی دشمنوں پرکاری ضرب لگائے گی ۔آپریشن ضرب عضب کومنطقی انجام تک پہنچانایقینا جنرل قمرجاویدباجوہ کی ترجیحات میں سرفہرست ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاک افواج پاکستانیوں کی دعائوں اوروفائوں کامرکز ہیں۔

متعلقہ عنوان :