چنیوٹ ،مختلف واقعات میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے ، دو شدید زخمی

جمعہ 2 دسمبر 2016 18:40

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) چنیوٹ میں مختلف واقعات و حادثات میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق لاہور روڈ ہرسہ شیخ کے قریب گزشتہ رات تیز رفتار کار سٹرک پر کھڑی ٹرالی سے جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں کارسوار فیصل موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کی اہلیہ اور ڈرائیور شدید زخمی ہو گئے جن کو ریسکیو1122کے عملہ نے فوری طبی امداد دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چنیوٹ میں منتقل کر دیا دوسرا واقعہ بھوانہ کے نواحی چک نمبر230 میں پیش جہاں پر تیرہ سالہ علی رضا گھر سے کھیلنے کیلئے باہر نکلا تو قریبی کنویں میں جاگرا جس کے باعث وہ موقع پرہی جاں بحق ہو گیا ریسکیو ٹیموں نے کنویں سے لاش نکال کر ورثا کے حوالے کر دی۔

متعلقہ عنوان :