پیپلزپارٹی بلوچستان کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی ،بلاول بھٹو

بلوچستان کے عوام کو ساتھ لیکر چلیں گئے ، تمام پارٹی ورکروں کے مسائل حل کریں گے،چیئرمین پیپلزپارٹی

جمعہ 2 دسمبر 2016 18:40

ڈیرہ اللہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی بلوچستان کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی ، بلوچستان کے عوام کو ساتھ لیکر چلیں گئے ، تمام پارٹی ورکروں کے مسائل حل کریں گئے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلاول ہاؤس میں پیپلزپارٹی جعفرآباد کے 45 سالہ دیرنہ رہنماء سابق صوبائی کونسل کے ممبر غلام حسین دھر پالی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔

اس موقع پر پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماؤںلیاقت علی عمرانی ، وزیر خان عمرانی ،کامریڈ گل محمد کھوسہ ، قیصر خان چانڈیو ، غلام محمد کٹوہر ، خالد حسین دھر پالی ، رحمت اللہ گو لہ سمیت دیگر ورکرزبھی موجود تھے ۔غلام حسین دھرپالی نے بلاول بھٹوکو پیپلزپارٹی جعفرآباد کے ورکروں در پیش مسائل سے بھی آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ آنے والے انتخابات میں پیپلزپارٹی بلوچستان بھاری اکثریت حاصل کرکے صوبے میںحکومت بنائے گئی ، تمام ورکروں کے مسائل حل ہونگے ۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے بلوچستان کی عوام کو مایوسی کے علاوہ کچھ بھی نہیں دیا ہے ،پیپلزپارٹی بلوچستان کی عوام کے ساتھ ہے ان کو تنہا نہیں چھوڑے گئے ، اقتدار میں آکر پہلے کی طرح بلوچستان کے نوجوانوں کو روزگار دیں گئے ۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی عوامی جماعت ہے عوام کے مسائل صرف اور صرف پیپلزپارٹی ہی حل کرسکتی ہیں ،بلاول بھٹو نے دیرنہ ورکروں اور رہنماؤں سے ملکر خوشی کا اظہار بھی کیا ۔

متعلقہ عنوان :