کراچی،وزیر اعلیٰ سندھ کا میئر کراچی کی صفائی مہم کی حمایت کا اعلان

شہری نہیں جانتے علاقہ کنٹونمنٹ کا ہے یاڈی ایم سی کا، عوام کو صرف مسائل کے حل سے دلچسپی ہے،وزیر اعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ

جمعہ 2 دسمبر 2016 18:33

کراچی،وزیر اعلیٰ سندھ کا میئر کراچی کی صفائی مہم کی حمایت کا اعلان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میئر کراچی کی صفائی مہم کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ میئر وسیم اختر کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کی حمایت کے بعد خود کو مضبوط محسوس کر رہا ہوں۔تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے میئر کراچی وسیم اختر کی 100 روزہ صفائی مہم کی حمایت کا اعلان کردیا۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ شہری نہیں جانتے کہ علاقہ کنٹونمنٹ کا ہے یاڈی ایم سی کا، عوام کو صرف مسائل کے حل سے دلچسپی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے 10 روز میں یونیورسٹی روڈ کی مرمت کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ شہر کے گٹر بہہ رہے ہیں، کچرا منہ چڑا رہا ہے۔وزیر اعلیٰ کی جانب سے صفائی مہم کی حمایت پر میئر کراچی وسیم اختر نے مسرت کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی شمولیت کے بعد خود کومضبوط محسوس کر رہا ہوں۔انہوں نے اعتراف کیا کہ ماضی میں اقتدار ملنے کے باجود عوام کو ڈلیور نہ کر سکے۔ وسیم اختر نے کہا کہ برسوں کا بگاڑ سدھارنے میں وقت لگے گا۔ اس بار سب مل کر نیک نیتی سے کام کریں گے۔واضح رہے کہ میئر کراچی نے چند روز قبل شہر کی 100 روزہ صفائی مہم کا اعلان کیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :