کراچی،وزیراعلیٰ سند ھ کا نیوسیکرٹریٹ کا ہنگامی دورہ ، افسران کی غیرحاضری پر برہمی کا اظہار

افسران ساڑھے نو بجے تک دفتر نہیں پہنچ سکتے تو بہترہے گھر بیٹھ جائیں، سید مراد علی شاہ

جمعہ 2 دسمبر 2016 18:26

کراچی،وزیراعلیٰ سند ھ کا نیوسیکرٹریٹ کا ہنگامی  دورہ ، افسران کی غیرحاضری ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 دسمبر2016ء) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں نیوسیکرٹریٹ کا دورہ کرکے افسران کی غیرحاضری پر برہمی کا اظہار کیا اور کارروائی کے احکامات دے دیے ہیں، وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ افسران ساڑھے نو بجے تک دفتر نہیں پہنچ سکتے تو بہترہے گھر بیٹھ جائیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے ایک ،دو نہیں بلکہ ساتویں فلور تک سیکریٹریز کے دفاتر کا دورہ کیا اور سیکریٹریز سمیت اعلیٰ افسران کی حاضری بھی چیک کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے افسران کی غیرحاضری پر برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے غیر حاضر افسران کیخلاف کارروائی کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہ کہا کہ کوئی سستی اور کاہلی نہیں چلے گی، اب سب سیدھے ہوجائیں ورنہ سخت ایکشن لیا جائے گا۔ جو وقت پر دفتر نہیں آسکتا بہتر ہے گھر بیٹھ جائے۔یاد رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے وزراء اور افسران کو وقت کی پابندی کرتے ہوئے سیلفی بھیجنے کی ہدایت کی ہے تاکہ کارکردگی پر نظر رکھی جاسکے، اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے کابینہ کے لیے ایک واٹس ایپ گروپ تشکیل دیا گیا تھا، جس میں وزراء سمیت مختلف محکموں کے افسران بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :