جیکب آباد انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسززکے بورڈآف گورننس کا سال میں ایک باربھی اجلاس نہ ہوسکا

عملے کے کانٹریکٹ بھی ختم تجدیدنہ ہوسکے ،طبی آلات ددیگر سامان بھی خریدا نہ جا سکا معالات تعطل کا شکارہوگئے

جمعہ 2 دسمبر 2016 18:20

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2016ء)جیکب آباد انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسززکے بورڈآف گورننس کا سال میں ایک باربھی اجلاس نہ ہوا،عملے کے کانٹریکٹ بھی ختم تجدیدنہ ہوسکے طبی آلات ددیگر سامان بھی خریدا نہیں جا سکا معالات تعطل کا شکار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یو ایس ایڈ کے تعاون سے تعمیر کردہ جیکب آباد انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسززکے بورڈ آف گورننس کا اجلاس ایک سال میں ایک بار بھی نہیںہو سکاہے جس کے باعث نئی بھرتی ،طبی آلات ودیگر سامان کی خریداری سمیت ادارے کے معاملات تعطل کا شکار ہوگئے ہیںعملے کے کانٹریکٹ بھی ختم ہو گئے ہیں جو اجلاس نہ ہونے کی وجہ سے تجدید نہیں ہو سکی ہے جبکہ ڈائریکٹر جمس رٹائرڈ برگیڈئیر زبیر شیخ کا بھی کانٹریکٹ نومبر میں ختم ہو گیا ہے اور انہوں نے بھی ادارے سے جانے کے لئے سامان باندھ لیا ہے اس حوالے سے رابطہ کرنے پر ڈائریکٹر جمس رٹائرڈ برگیڈئیر زبیر شیخ نے بتایا کہ ایک سال کے دوران تین با راجلاس بلایا جو نہ ہو سکا معاملات تعطل کا شکار ہیں ادارے کو چلانا مشکل ہو گیا ہے کیونکہ جمس میں ابھی بھی کئی آسامیاں خالی ہیں جن پر بھرتی کے لئے بورڈآف گورننس سے منظوری لینی ہے صوبائی وزیر صحت جام محتاب ڈہر نے رابطہ کیا ہے اور ایک ہفتے میں مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی ہے دوسری جانب جمس کے ڈائریکٹر کا کانٹریکٹ ختم ہونے کے بعد اس نشست کوحاصل کرنے کے لئے پی پی کے ڈاکٹر اقبال کٹو،رٹائرڈ کرنل احمد بخش سومروسمیت ایک درجن کے قریب امیدوار سرگرم ہو گئے ہیںشہریوں نے رٹائرڈ برگیڈئیر زبیر شیخ کو ڈائریکٹر کے عہدے پر برقرار رکھنے کا مطالبہ کیا ہے جے یو آئی کے ڈاکٹر اے جی انصاری ،پی پی کے ضلع ممبر میر اکرم بروہی نے کہا کہ اگر زبیر شیخ کا کانٹریکٹ مستقل نہ کیا گیا تو جمس جیسا ادارہ تباہ ہو جائے گاشہری اتحاد کے ضلعی صدر اکرم ابڑو نے کہا کہ جیکب آباد کے تمام ادارے تباہ ہو گئے ہیں ایک ادارہ جمس بچا ہے جس کو تباہ نہیں ہونے دیں گے ڈائریکٹر زبیر شیخ کو ہی رکھا جائے ۔