کراچی، عزیز آباداسلحہ برآمدگی کیس ،عدالت نے رپورٹ موصول ہونے پر تفتیشی افسر کو 17دسمبر کو طلب کرلیا

جمعہ 2 دسمبر 2016 18:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2016ء) انسدادہشتگردی کی عدالت نے عزیز آباد سے بھاری تعداد میں برآمد ہونے والے اسلحے سے متعلق رپورٹ موصول ہونے پر تفتیشی افسر کو 17 دسمبر کو طلب کر لیا ہے۔جمعہ کو انسدادہشتگردی کی عدالت نمبر 9 کو عزیز اباد میں واقع گھر میں موجود ٹینک سے بڑی تعداد میں برآمد ہونے والے اسلحے سے متعلق رپورٹ تفتیشی افیسر کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے ۔

رپورٹ کے مطابق پولیس ابھی تک ملزمان کا سوراخ لگانے میں ناکام رہی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے ملزمان کی عدم گرفتاری کا اعتراف کیا ہے۔ پولیس نے مقدمے کو اے کلاس کر کے مقدمہ داخل دفتر کرنے کی بھی استدعا کی ہے۔ جس پر عدالت نے تفتیشی افسر کو 17 دسمبر کو طلب کر لیا ہے ۔واضح رہے اکتوبر میں عزیز آباد کے ایک گھر کے پانی کے ٹینک سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق دریافت شدہ اسلحے میں 11 اینٹی ائیر کرافٹ گن ،39 ایل ایم جی،82 ایس ایم جی 200, ہینڈ گرینیڈ, 2000 رائفل گرینیڈ اور 140 بلٹ پروف جیکیٹس برامد ہوئی تھیں۔رپورٹ کے مسترد یا منظور ہونے کا فیصلہ 17دسمبر کو ہوگا۔

متعلقہ عنوان :