کراچی، مقامی عدالت نے شانتی نگر ویلفیئر کے انتخابات روک کر ایک ماہ میں تمام ممبران کی ممبر شپ بحال کرنے کا حکم دیدیا

جمعہ 2 دسمبر 2016 18:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2016ء) مقامی عدالت نے شانتی نگر ویلفیئر کے انتخابات روکتے ہوئے 1 مہینے کے اندر تمام ممبران کی ممبر شپ بحال کرنے کا حکم ہے ۔جمعہ کو کراچی کی مقامی عدالت میں سیکنڈ سینئر سول جج ایسٹ نے شانتی نگر کے الیکشن روکنے سے متعلق معاملے کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت عدالت میں درخواست گزاروں کے وکیل محمد داد ناریجو نے موقف اختیار کیا کہ شانتی نگر ویلفیئر ایسوسیشن گلشن اقبال بلاک 19 کے 4 دسمبر کو الیکشن ہورہے ہیں ۔

جس میں درخواست گزار علاوالدین کلھوڑ ، سائین بخش و دیگر کی ویلفیئر نے ممبر شپ ختم کر کے درخواست گزاروں کو الیکشن میں حصہ لینے سے روک گیا ہے۔ جو کے آئین کے خلاف ورزی ھے۔ ایڈووکیٹ محمد داد ناریجو نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت درخواست گزاروں کی شانتی نگر ویلفیئر ایسوسی ایشن کی ممبر شپ بحال کرائے اور تاکہ وہ انتخابات میںحصہ لے سکیں ۔

(جاری ہے)

بعدازاں عدالت نے درخواست گزاروں کی 1 مہینے کے اندر تمام ممبران کی ممبر شپ بحال کرنے اور سندھ حکومت ، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ ، سیکریٹری سوشل ویلفیئر ۔ ایڈمنسٹریٹر سوشل ویلفیئر ، الیکشن کمیٹی ، جنرل سیکریٹری و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ھوئے 1مہینے کے اندر رپورٹ طلب بھی طلب کرلیا ہے۔ عدالت نیسماعت 1 ماہ تک ملتوی کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :