معذور افراد کی الیکشن میں شمولیت کو ممکن بنانا ادارے کے مقاصد میں شامل ہے ،ْ چیف الیکشن کمشنر

معذور شخص اپنی مرضی سے کسی شخص کو پولنگ کیلئے ساتھ لے جا سکتے ہیں ،ْ سردار رضا خان

جمعہ 2 دسمبر 2016 18:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2016ء) چیف الیکشن کمشنر سردار ررضا خان نے کہا ہے کہ معذور افراد کی الیکشن میں شمولیت کو ممکن بنانا ادارے کے مقاصد میں شامل ہے ،ْ معذور شخص اپنی مرضی سے کسی شخص کو پولنگ کیلئے ساتھ لے جا سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

معذور افراد سے متعلق خصوصی سیمینار سے چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے جس کا مقصد صاف شفاف انتخابات کرانا ہے ۔

الیکشن کمیشن کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے قائمہ کمیٹیوں کیساتھ کام کر رہے ہیں ،ْ معذو افراد کی الیکشن میں شمولیت کو ممکن بنانا بھی ادارے کے مقاصد میں شامل ہے۔انہوںنے کہا کہ معذور افراد کو ووٹ ڈالنے کیلئے ان کی مرضی کا فرد پولنگ میں مدد کر سکتا ہے اور معذور افراد کیلئے پولنگ بوتھ کو گرائونڈ فلور پر یقینی بنایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :