سپریم کورٹ نے قتل کے الزام میں 11سال سے قید ملزم محمدانارخان کو نے شک کا فائدہ دے کر بری کردیا

جمعہ 2 دسمبر 2016 18:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2016ء) سپریم کورٹ نے قتل کے الزام میں 11سال سے قید ملزم محمدانارخان کو نے شک کا فائدہ دے کر بری کردیا۔ٹرائل کورٹ نے ملزم کو سزائے موت کا حکم دیاتھا ،ْ لاہور ہائی کورٹ نے سزائے موت کو عمرقید میں تبدیل کیاتھا۔

(جاری ہے)

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ملزم کی بریت کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ لاہور ہائیکورٹ میں ملزم محمد انار خان کوبری کرنے کاحوصلہ نہیں تھا اور ایسے ہی ملزم کی ساری عمرقید میں گزرجاتی ہے اور بدقسمتی سے جھوٹے مدعی کے خلاف کارروائی نہیں ہوتی ۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے مقدمے سے متعلق کہا کہ 2ایکڑ دور رہنے والے شورشرابہ سن کرموقع پرکیسے پہنچ گئی گواہان نے قاتل کو جائے وقوع پر دیکھ کربھی پکڑنے کی زحمت نہیں کی۔ملزم کے خلاف تھانہ قادرآباد ضلع منڈی بہائوالدین میں مقدمہ درج تھا۔

متعلقہ عنوان :