اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کے زیر استعمال بلٹ پروف گاڑی عدالت پیش کرنے کا حکم

جمعہ 2 دسمبر 2016 18:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2016ء) اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کو ملنے والی بلٹ پروف گاڑی کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

جسٹس شوکت صدیقی نے ریمارکس دیئے آرڈر معطل ہوا تو گاڑی واپس کیوں نہیں کی گئی ،ْ 8 دسمبر کو بلٹ پروف گاڑی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ سماعت کے موقع پر جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے دونوں طرف کے وکلاء سے کہا کہ مزید دلائل نہ دئیے جائیں ،ْ بلٹ پروف گاڑی فراہم کرنے سے متعلق کیس کی ازسرنو سماعت ہو گی۔ عدالت نے مقدمے کی سماعت 8 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :