ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو قدرتی آفات سے بچاؤ کیلئے بیس کروڑ ڈالرکا قرضہ دینے کی منظوری دیدی

معاہدے سے مستقبل میں قدرتی آفات سے نمٹنے میں مدد ملے گی ،ْوزیر خزانہ اسحا ق ڈار قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے پاکستان سے تعاون یقینی بنائیں گے ،ْڈائریکٹر ایشیائی ترقیاتی بینک

جمعہ 2 دسمبر 2016 18:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2016ء) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو قدرتی آفات سے بچاؤ کیلئے بیس کروڑ ڈالرکا قرضہ دینے کی منظوری دیدی ہے وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہاہے کہ معاہدے سے مستقبل میں قدرتی آفات سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ جمعہ کو ایشیائی ترقیاتی بینک اور پاکستان کے درمیان معاہدے پرقدرتی آفات سے بچاؤ کے معاہدے پر دستخط ہوئے سیکرٹری اقتصادی امورطارق باجوہ اوراے ڈی بی کنٹری ڈائریکٹروارنرلی پیک نے معاہدے پردستخط کئے اس موقع پروزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک سے کافی عرصہ سے مذاکرات جاری تھے گزشتہ دو دہائیوں میں پاکستان کئی مرتبہ قدرتی آفات کا سامنا کرچکا ہے اس معاہدے سے مستقبل میں قدرتی آفات سے نمٹنے میں مدد ملے گی ہم ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے توقع ظاہر کی کہ دنیا کے دیگر عالمی ادارے بھی اس اعلیٰ نصب العین کیلئے ہمارے ترقیاتی شراکت دار بنیں گے جس سے سانحات سے نمٹنے کیلئے ہماری کوششوں کو تقویت ملے گی۔ اس موقع پر آسٹریلوی ہائی کمشنر، ناروے، جاپان، سوئٹزرلینڈ اور یورپی یونین کے نمائندے بھی موجود تھے۔ اس موقع پر کنٹری ڈائریکٹر ایشین بینک ونر لی پیک نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ شراکت داری کیلئے قابل بھروسہ طریقہ کار وضع کررہے ہیں اے ڈی بی قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے پاکستان کوپانچ اقساط میں ایک ارب ڈالر دے گا انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے پاکستان سے تعاون یقینی بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :