صحافیوں کے تحفظ کیلئے قانون سازی کر رہے ہیں ،ْ آئندہ سال صحافیوں کے تحفظ کا بل ایوان میں پیش کر دیا جائے گا ،ْ مریم اورنگزیب

وزیراعظم آزادی صحافت پر یقین رکھتے ہیں ،ْ پریس کونسل آف پاکستان کو بھی فعال ادارہ بنائیں گے ،ْ سی پی این ای کے پروگرام میٹ دی ایڈیٹرز سے خطاب

جمعہ 2 دسمبر 2016 18:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2016ء) وزیر مملکت اطلاعا ت ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت صحافیوں کے تحفظ کیلئے قانون سازی کر رہی ہے ،ْ آئندہ سال صحافیوں کے تحفظ کا بل ایوان میں پیش کر دیا جائے گا۔ جمعہ کو وزیر مملکت اطلاعات نے سی پی این ای کے پروگرام میٹ دی ایڈیٹرز سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پرنٹ میڈیا نے آج تک ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے ،ْ انہوںنے کہاکہ دنیاکے کم ممالک میں صحافیوں کے تحفظ کیلئے قانون موجود ہے ،ْموجودہ حکومت صحافیوں کے تحفظ کیلئے قانون سازی کر رہی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ آئندہ سال صحافیوں کے تحفظ کا بل ایوان میں پیش کر دیا جائے گاوزیر مملکت نے کہا کہ صحافیوں کی ادارہ جاتی تربیت پر توجہ دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم آزادی صحافت پر یقین رکھتے ہیں ،ْآزادی صحافت میں ذمہ داری کی حد ہم نے خود مقرر کرنی ہے۔وزیرمملکت اطلاعات نے کہاکہ پریس کونسل آف پاکستان کو بھی فعال ادارہ بنائیں گے مریم اورنگزیب نے کہاکہ آزادی صحافت میں ضابطہ اخلاق پر بھی عمل درآمد ضروری ہے ،ْمریم اورنگزیب نے کہا کہ الیکٹرانک میڈیا میں بھی ایڈیٹوریل کمیٹی کا فعال ہونا ضروری ہے ۔

انہوںنے کہاکہ آزاد میڈیا سول سوسائٹی کی عکاسی کر تا ہے ،ْمسائل کے حل کیلئے ایڈیٹرز ہماری رہنمائی کر سکتے ہیں ،ْمریم اورنگزیب نے کہا کہ اداروں کو مستحکم کرنا ہم سب کی مجموعی ذمہ داری ہے۔ وزیر مملکت نے کہاکہ ترقی یافتہ پاکستان دیکھنے کیلئے ہم سب کو مل کر کردار اداکرنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :