خواتین کو قومی دھارے میں شامل کئے بغیر اقتصادی ترقی ناممکن ہے، شاہد رشید بٹ

جمعہ 2 دسمبر 2016 18:11

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سرپرست شاہد رشید بٹ نے کہا ہے کہ خواتین کو قومی دھارے میں شامل کئے بغیر اقتصادی ترقی ناممکن ہے، دنیا کے اکثر ممالک شرح نمو بڑھانے کی دوڑ میں کمزور طبقات کو نظر انداز کر رہے ہیں جس سے غربت اور محرومی میں اضافہ ہو رہا ہے، عوام کی فلاح کیلئے ترقیاتی پالیسیوں پر دوبارہ غور کیاجائے تاکہ ہموار ترقی یقینی بنائی جا سکے، ایشیا میں ڈیڑھ ارب غریب اور 66 کروڑ انتہائی غریب ہیںجن کی اکثریت سارک ممالک میں رہتی ہے۔

(جاری ہے)

شاہد رشید بٹ نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی غرباء کی اکثریت خواتین پر مشتمل ہے جس کی وجہ عدم مساوات، امتیازی سلوک ، قرضہ کی سہولیات کا فقدان، ایس ایم ایز کی حالت زار، ملکوں کے مابین تجارت کے بجائے مخالفت پر زور اور ارباب اختیار کی عدم دلچسپی ہے۔ انھوں نے کہا کہ سارک ممالک میں خواتین کی تنخواہیں مردوں کے مقابلہ میں اوسطاًچالیس فیصد تک کم ہیں جبکہ چین میں تعلیم چھوڑنے والوں میں سے اسی فیصد لڑکیا ں ہیں۔