ترک ایئر لائنزاور راولپنڈی چیمبر کے مابین ارزاں سفری سہولیات کی فراہمی کا معاہدہ

جمعہ 2 دسمبر 2016 18:11

راولپنڈی۔02 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء)ترک ایئر لائنز کے وفد نے جنرل منیجر یونس مرٹ کی قیادت میں راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کیے دستخطوں کی تقریب میں صدر چیمبر راجہ عامر اقبال، سینئر نائب صدر راشد وائیں، سابق سینئر نائب صدر ثاقب رفیق،فیاض قریشی، مجلس عاملہ کے اراکین اور سیکرٹری جنرل عرفان منان بھی موجود تھے معائدے کے تحت ترک ائیر لائن راولپنڈی چیمبر کے ممبران کو فضائی سفر کے لیے ارزاں نرخوں پر سفری سہولیات فراہم کرے گی، جبکہ سامان کے وزن میں اضافی دس کلو تک لے جانے کی سہولت ہو گی اس موقع پر ترک ایئر لائنز کے جنرل منیجر یونس مرٹ نے کہا کہ ترکی اور پاکستان کے درمیا ن گہرے برادرانہ اور دوستانہ تعلقات قائم ہیں انہوں نے کہا کہ تاجر برادری کو سفری سہولیات میں ڈسکاونٹ دینے کا مقصد تعلقات کو مزید مستحکم بنانا ہے صدر چیمبر راجہ عامر اقبال نے کہا کہ راولپنڈی چیمبر کی یہ اولین ترجیح ہے کہ وہ تاجروں کے لیے زیادہ سے زیادہ مراعات حاصل کرنے کی کوشش کرے اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ان کو مزید رعایتی سہولیات فراہم کرے انہوں نے امید ظاہر کی کہ ترک ایئر لائن تاجروں کوسفر کی سستی معیاری اور تیز ترین سروسز مہیا کرے گی آخر میں جنرل منیجر یونس مرٹ کو دورہ چیمبر پر ایک یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔