جوئے میں مصروف 19ملزمان گرفتار ،20موبائل ،70ہزار کی رقم بر آمد

جمعہ 2 دسمبر 2016 18:11

راولپنڈی۔02 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء)راولپنڈی پولیس نے قمار بازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 19ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تھانہ سول لائن پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ چند اشخاص احاطہ ذبح خانہ کے علاقہ میں جواء کھیل رہے ہیں جس پرتھانہ سول لائن پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے اڈے پر ریڈ کر کی10ملزما ن سلیمان،سجاد حسین،امیر بخش وغیرہ کو بذریعہ تاش جواء کھیلتے ہوئے قابو کر کے دائو پر لگی ہوئی رقم مبلغ18000/-روپے اور10عدد موبائل برآمد کرلیے جبکہ تھانہ ریس کورس پولیس نے پیپلز کالونی کے علاقہ میں بذریعہ ڈولی دانہ جواء کھیلتے ہوئے 04ملزمان محمد اشرف، توقیر حیدر، اشفاق حسین اور محمد توصیف کو گرفتار رکر کے ان کے قبضہ سی41460/-روپے ،06موبائل فون اور 02موٹر سائیکل برآمد کرلیے اور تھانہ گنجمنڈی پولیس نے مقبول ہوٹل کے علاقہ میں بذریعہ جواء کھیلتے ہوئی04ملزمان فیاض محمد ،شہزاد ،ارشد اور فہیم کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 7880/-روپے اور 04موبائل فون برآمد کرلیے ،تھانہ پیرودھائی کے علاقہ مسلم پارک میں انعام کالالچ دیکر محمد یاسر کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1530/-روپے اور01موبائل فون معہ آلات قمار بازی قبضہ پولیس میں لے کر قماربازی ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔