آر پی او نے اے ایس آئی کو فرائض میں غفلت برتنے پر ملازمت سے برطرف ، ہیڈ کانسٹیبل کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کر دیا

جمعہ 2 دسمبر 2016 18:09

راولپنڈی۔02 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی محمد وصال فخر سلطان راجہ نے ایک اے ایس آئی کو فرائض میں غفلت برتنے اور غیر پیشہ وارانہ رویہ برتنے پر ملازمت سے برطرف کر دیا جبکہ ایک ہیڈ کانسٹیبل کی اپیل کو مسترد کرتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔مزید برآں ایک انسپکٹر ،ایک سب انسپکٹر کی تعیناتی تبدیل کرتے ہوئے دو کانسٹیبلان کو عوام الناس کی شکایایت پر مختلف اضلاع میں تبدیل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی نے اے ایس آئیمحمد جاوید کو ملازمت سے برطرف کر دیا ، اے ایس آئیمحمد جاوید تھانہ کینٹ نے زیر دفعہ 406ت پ ایک مقدمہ درج کیا تھا جس پر ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی نے SSP/RIBکو مقدمہ کی انکوائری مارک کی تھی ۔

(جاری ہے)

SSP/RIBنے انکوائری رپو رٹ میں محمد جاوید اے ایس آئیکو قصور وار ٹھہرایا مزید برآں ایس پی لیگل کی رائے کے مطابق مذکورہ کیس دیوانی نوعیت کا تھا ۔

جس پر فوجداری مقدمہ قائم نہیں کیا جا سکتا تھا ۔مذکورہ اے ایس آئینے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے حقائق کی تصدیق کئے بغیر مقدمہ درج کر کے سینئر افسران کی ہدایات کو بھی نظر انداز کر دیا ۔ جس پر ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی نے مذکورہاے ایس آئی کو معطل کر کے اردل روم میں بلایا جو لگائے گئے الزامات پر کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہ کر سکا جس پر ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی نے SSP/RIBسے اتفاق کرتے ہوئے محمد جاویداے ایس آئی کو ملازمت سے برطر ف کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

جبکہ افتخاراحمدہیڈ کانسٹیبل جو اے ایس آئی سے تنزل ہوا تھاکی اپیل کو ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی نے مسترد کرتے ہوئے سزا کم ملنے پر شوکاز نوٹس جار ی کر دیا۔مزید برآں ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی نے انسپکٹر شجاعت علی بابر کو انچار ج کمپلینٹ سیل ریجنل آفس سے تبدیل کرتے ہوئے چیف سیکورٹی آفیسر ریجنل آفس راولپنڈی اور عابد حسین ایس آئی کو نائب ریڈر سے تبدیل کرتے ہوئے انچارج کمپلینٹ سیل ریجنل آفس راولپنڈی جبکہ کانسٹیبل نذر عباس اور کانسٹیبل جہانگیر احمد کو عوام الناس کی شکایات پر ضلع راولپنڈی سے ضلع جہلم اور ضلع چکوال تبدیل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے فوری طور پر جائے تعیناتی پر رپورٹ کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :