اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیئے سپیشل پرائس مجسٹریٹس اپنے فرائض منصبی پوری ایمانداری اور ذمہ داری سے ادا کریں ، ڈی سی او راولپنڈی

جمعہ 2 دسمبر 2016 18:09

راولپنڈی۔02 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) ڈی سی او راولپنڈی طلعت محمود گوندل نے کہا ہے کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیئے سپیشل پرائس مجسٹریٹس اپنے فرائض منصبی پوری ایمانداری اور ذمہ داری سے ادا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ ماہ میں ضلع راولپنڈی میں ناجائز منافع خوری ، ناپ تول میں کمی اور غیر معیاری اشیائے ضروریہ فروخت کرنے والوں کو 9 لاکھ 40 ہزار پانچ سو روپے کے جرمانے کیے گئے ۔

انہوں نے کہا کہ ناجائز تجاوزات کے خلاف بھی بلا تفریق کارروائی عمل میںلائی جائے کیونکہ ان لوگوں نے شہر یوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں پرائس کنٹرول کمیٹی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اجلا س میں اے ڈی سی جی راولپنڈی نازیہ پروین سدھن ، اے سی سٹی ملیحہ جمال ، اے سی کینٹ مہرین عباسی ، سب رجسٹرار اربن خالد گورائیہ ، اے سی صدر تسنیم علی خان ، اے سی کلرسیداں رب نواز مہناس سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔

ڈی سی او طلعت محمود گوندل نے اے سی صاحبان کو ہدایت کی کہ تما م چھوٹے بڑے بازاروں میں وزٹ کر کے اشیا خوردونوش کی مقررہ قیمتوں پر فروخت کو یقینی بنائیں اور ناجائز منافع خوروں اور ناپ تول میں کمی اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف بلاتفریق کاروائی عمل میں لائی جائی․ا نہوںنے کہا کہ عوام کی جیب پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ غیر معیار ی فروٹ اور سبزی فروخت کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے انضباطی کارروائی کی جائے اور انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کو جیل کی ہوا کھانا پڑے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ناجائز تجاوزات کے خلاف بھی بلا تفریق کاروائی عمل میںلائی جائے کیونکہ ان لوگوں نے شہر یوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اس ضمن میںکسی کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی