سرکاری سکولوں کو فعال بنانے کیلئے محکمہ تعلیم کو فعال بنانے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر عصمت اللہ قریش

جمعہ 2 دسمبر 2016 18:03

ہرنائی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) ڈپٹی کمشنر عصمت اللہ قریش نے کہا کہ سرکاری سکولوں کو فعال بنانے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ فرائض میں غفلت برداشت نہیں کرینگے محکمہ کے آفیسران تعلیمی اداروں کی روزانہ کی بنیاد ویزٹ کرکے ہفتہ وار رپورٹ پیش کیا کریں۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں قائم مقام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محمد خان ترین ، ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر مومن خان ترین اور ضلعی کے تمام مڈل اور ہائی سکول کے ہیڈماسٹرز کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ محکمہ تعلیم کو فعال بنانے کیلئے محکمہ تعلیم کے آفیسران ہنگامی بنیادوں پر کام کریں انہوں نے کہاکہ سرکاری سکولوں کو فعال بنانے اور سکولوں میں درپیش مسائل حل کرنے کیلئے وسائل میں رہتے ہوئے ہرممکن اقدامات کرینگے تاہم سرکاری سکولوں میں اساتذہ کی غیر حاضری کو کسی صورت میں برداشت نہیں کرینگے انہوں نے محکمہ کے آفیسران پر زور دیا کہ وہ اساتذہ کو ڈیوٹی کا پابند بنانے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر سکولوں کا اچانک ویزٹ کرکے ہفتہ رپورٹ ڈپٹی کمشنر کو پیش کیا کریں ڈپٹی کمشنر نے محکمہ کے آفیسران کو ہدایت کی کہ وہ غیر حاضر اساتذہ کے خلاف سخت سے سخت محکمانہ کارروائی کریں اور اساتذہ کی غیر حاضری میں کسی سے کوئی رعایت نہ کی جائے بلکہ بلا تعصب تمام غیر حاضر اساتذہ کے خلاف محکمہ کارروائی کے ساتھ ساتھ ہمیں بھی تحریری طورپر آگا کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ محکمہ تعلیم کو فعال بنانا ہم ہماری اولین ترجیحی ہے سکولوں میں اساتذہ اور طلباء کوتمام تر سہولتوں کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے لیکن غر حاضر اساتذہ کے ساتھ کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی جائے گے بلکہ انکے خلاف ایکشن ہوگا ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ سرکاری سکولوں میں جن مسائل کا سامنا ہے انہیں حل کیا جائے گاایجوکیشن کمیٹی میں محکمہ تعلیم کے آفیسران اور سکولوں کے سربراہان نے مختلف تجاویز اور سکولوں میں درپیش مسائل بھی پیش کئے جنہیں فوری طورپر حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات کرنے کی یقین دہانی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :