برقی لائنوںکی مرمت ودیکھ بھال کے کاموں کے سلسلے میں آج بجلی بندرہے گی ،کیسکو

جمعہ 2 دسمبر 2016 18:03

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2016ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلان کے مطابق برقی لائنوںکی مرمت ودیکھ بھال کے کاموں کے سلسلے میں 3 دسمبر کو انڈسٹریل گرڈ کے شاہنواز ، انڈسٹریل اور شیخ زید فیڈرز دن 11بجے سے دوپہر 2 بجے تک بند رہے گی۔

(جاری ہے)

4دسمبرکو(بروزاتوار) کوئٹہ سٹی گرڈکے سٹیڈیم اورجناح روڈفیڈرو ں سے 12بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندہوگی ۔ اسی طرح 5دسمبر کوکوئٹہ سٹی گرڈکے بروری ،اولڈسمنگلی ،سریاب Iفیڈروں سی12بجے سے سہ پہر3بجے تک جبکہ شیخ ماندہ گرڈکے کڈنی اورسٹی گرڈکے پی اے ایف، انٹرکنیکٹرفیڈروں سے دوپہر2بجے سے شام 5بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے معذرت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :